ابنا: عراق کے نئےصدر فواد معصوم نے گذشتہ اتوار کو عراقی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر محمود المشہدانی سے ملاقت میں کہا کہ اس وقت عراق خطرناک مرحلے سے گذررہا ہے لہذا اس بات کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں ملکر ایک مضبوط حکومت کی تشکیل کے لئےکو شش کریں ۔
فواد معصوم نے حالیہ دنوں میں سیاسی پارٹیوں کے عہدیداروں اور سرابراہوں کے ساتھ صلاح ومشورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق کی مشکلات کے بارے میں جامع راہ حل کی امید کا اظہار کیا ہے ۔
حالیہ دنوں میں عراقی صدر فواد معصوم نے عراق کے حکام اور شخصتیوں کے ساتھ ملاقات خاص طورپر پارلیمنٹ کے سربراہ نیز پارلیمنٹ کے دھڑوں اورسیاسی پارٹیوں کے سرابرہوں سے ملاقات میں تمام سیاسی پارٹیوں سے باہمی تعاون کے ساتھ ملک کی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید کی اور سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتفاق واتحاد کے بارے میں امید کا اظہاکرتے ہوئے کہا کہ عراق سیاسی سکون وآرام کے راستے پر گامزن ہے اور روز بروز اس سمت کی جانب بڑھ رہاہے ۔
74 سالہ فواد معصوم کواتحاد کردستان کی جانب سے عراقی پارلیمنٹ میں صدرکے لئے امید وار کی حیثيت سے متعارف کرایاگیا، فواد معصوم کو پارلیمانی نمایندوں نے اکثریت آراء کے ذریعہ چار سال کے لئے صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا ۔
درحقیقت عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے سلیم الجبوری اور صدر کی حیثيت سے فواد معصوم کے منتخب ہونے کے بعد عراق کے لوگوں کا کہناہے کہ آیندہ چند دنوں میں عراق کے وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد مستقبل میں عراق کا سیاسی افق پہلے سے بھی زیادہ روشن ہوگا ۔
ایسے حالات میں عراق کے حکام اور سیاسی شخصیات کا کہنا ہےکہ فواد معصوم عراق کے مختلف گروہوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنےکی وجہ سے ملک کے سیاسی ماحول کوبہتربناکر عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کے سیاسی وفکری مشن کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
عراق کےنئےصدرفواد معصوم ایسے وقت صدارت کی مسند پر بیٹھےہیں کہ اس وقت عراق کو سیکورٹی ،سیاسی اوراقتصادی جیسے اہم مسائل اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور ابتدا میں مشکلات کے حل کے لئےپرپیچ وخم راستوں کو طے کرناہے جبکہ حالیہ دنو ں میں حکومت عراق کو شمال میں دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کا بھی شدید سامنا ہے ۔
ماہرین کی نظر میں مرکزی حکومت اورکردستان کے درمیان اختلافات کے بارے میں راہ حل خاص طورپر طورپر عراق کے بعض رہنماؤں کے عراق کے بارے میں تجزیہ پسندانہ افکار، سیکورٹی مشکلات اور دہشت گردوں کے ساتھ جنگ ، سیاسی پارٹیوں کے درمیان اختلافات اور دیگر مسائل آیندہ مہینوں میں نئے صدر فواد معصوم کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔
اس لئے ایسا لگتاہےکہ فواد معصوم کے آیندہ چاربرس بہت پرکار ہوں گے اور ان کی کارکردگی کابراہ راست مستقبل میں عراق اورمشرق وسطی کے علاقے پر ضرور اثر پڑے گا ۔
.......
/169